Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی خوبصورتی کے لیے ۔۔۔‎

جئی جلد کے لئے بے حد مفید ہوتی ہے ۔ ایگزما سے لے کر سورج سے جھلسی ہوئی جلد تک کو آرام پہنچاتی ہے ۔ اس کے لئے بے شمار چیزوں کے ملاپ سے ماسک بنانا ضروری نہیں بلکہ جئی کے آٹے میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے چہرے پر اس کا لیپ کر لیں ۔
ناریل کے تیل کو اگر خوبصورتی کا بہترین ذریعہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے اور اس پر سرخ خشک دھبے پڑ جاتے ہیں تو بس متاثرہ جگہ پر ناریل کا تیل لگا کر چھوڑ دیں یہ دھبّے خود بخود ختم ہو جائیں گے ۔
چہرے کے لئے دودھ سے بڑھ کر فائدہ مند اور کیا ہوگا ؟ دودھ اور پانی ایک جتنی مقدار میں لے لیں اور اسے چہرے پر روئی کی مدد سے لگائیں ۔ بالائی والا دودھ ہو تو چہرے کو نرم وملائم بنادے گا ۔ دودھ کو بطور ٹونر بھی ہفتے میں دو بار استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ 
ایلوویرا میں جلد کے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔ اس میں بیکٹیریا سے لڑنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ قدرتی  ایلوویرا کو ہفتے میں ایک بار جلد پر لگانے سے انسان بہت سی جلدی بیماریوں سے بچا رہتا ہے ۔
سبز چائے میں بھی جلد کے لیے لاجواب خوبیاں موجود ہیں ۔ ایک کپ گرم گرین ٹی میں ململ کے کپڑے کو بھگو کر رکھ دیں ۔ جب وہ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے چہرے پر پھیریں ۔ گرین ٹی میں اینٹی انفلامیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو چہرے کے سرخ دھبے نمودار کرنے والی رگوں کو سکیڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں .
 

شیئر:

متعلقہ خبریں