اجزاء۔
چاول ۔چار پیالی
دہی ۔ڈیڑھ پاؤ
پیاز ۔ایک پاؤ
لہسن پسا۔ آدھ چمچ
بڑی الائچی ۔تین عدد
بادام ۔آدھ پاؤ
نمک۔ حسب ذائقہ
گوشت۔ ایک کلو
دودھ ۔آدھ پاؤ
ادرک پسا۔ ایک پاؤ
کالا زیرہ۔ دو چمچ چھوٹے
زعفران۔ ایک چوتھائی چمچ
ناریل پسا۔ ایک چمچ بڑا
تیل۔7ایک پیالی
ترکیب:گوشت کے ٹکڑے صاف کر کے پسا ہوا نمک اور ادرک لگا کر رکھ دیں۔ پیاز باریک کاٹ کر دیگچی میں گھی گرم کر کے تل لیں۔ جب پیاز کا رنگ بادامی ہونے لگے تو اس میں بادام شامل کر کے پانچ منٹ تک بھونیں۔ پھر گوشت کو اس میں بگھار دیں۔ ساتھ دہی بھی شامل کر دیں جب گوشت اچھی طرح بھن جائے تو اس میں پسا ہوا ناریل بھی ملا دیں۔ پھر دو پیالی پانی دیگچی میں ڈال کر گوشت گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے تو دیگچی سے اتار لیں۔ ایک دوسری دیگچی میں چاول ابلنے کے لئے چڑھا دیں۔ ساتھ ہی اس میں کالا زیرہ اور الائچی بھی شامل کر دیں۔ جب چاول ایک کنی پر آجائیں تو پانی نکال دیں۔ چاول اور قورمہ تہہ بہ تہہ جماتی جائیں اور پھر پسا ہوا زعفران ڈال دیں اور دم کے لئے اوون میں رکھ دیں۔ اگر اوون نہ ہو تو اسے دیگچی کا منہ بند کر کے رکھ دیں۔ اس سے چاول پوری طرح دم پر آجائیں گے۔