گردن کی خوبصورتی اور نکھار
گردن تمام دن مختلف زاویوں سے حرکت میں رہتی ہے اور موسم کی شدت سے باآسانی متاثر ہوتی ہے . ہم چہرے کی جلد کی جانب بہت توجہ دیتے ہیں لیکن گردن کو نظر انداز کردیتے ہیں . اس بات پر توجہ نہیں دیتے کہ آخر گردن کی جلد اتنی کھردری کیوں محسوس ہو رہی ہے اور اسکےروکھے پن سے کیسے چھٹکارا پایا جائے ؟ گردن کی جلد بھی ہمارے ہاتھوں اور چہرے کی طرح بیرونی موسمی عوامل سے براہ راست متاثر ہوتی ہے . اس لیے گردن کی رنگت نکھارنے کے لیے خاص توجہ ضروری ہے . گھرمیں استعمال ہونے والے روزمرہ غذائی اجزاء کے ذریعے گردن کی صفائی کا مقصد پورا کیا جاسکتا ہے . مثلاً
کچا دودھ ، تازہ لیموں کا رس اور تھوڑا سا آٹا باہم ملا لیں . اس آمیزے کو گردن پر لگائیں . دس سے پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے صاف کرلیں . اس آمیزے میں معمولی مقدار ہلدی بھی استعمال کی جا سکتی ہے .
دہی اور بیسن کو ملا کر بھی گردن پر لیپ کیا جاسکتا ہے . اس سے گردن کی صفائی بہترین ہوتی ہے.
گلیسرین ، پانی اور لیموں روئی کی مدد سے گردن پر لگائیں . رات بھر لگا رہنے دیں . صبح دھو کر نیم گرم تولیے سے گردن کی سینکائی کریں .
دودھ میں چٹکی بھر نمک ملائیں . اس دودھ سے گردن دھوئیں . گردن کی رنگت نکھر جائے گی .
ہفتے میں ایک دن گردن پر کلینزنگ ضرور کریں تاکہ گرد و غبار اور مردہ خلیات صاف کیے جا سکیں .