Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے، ماہ نور

فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے تعلیم لازمی ہے جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی مشکل ہے۔ ایک انٹریوو میں اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، جب تک انسان کاذہن تعلیم کی روشی سے منور نہیں ہوتا، اس وقت تک وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتا۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نصاب تعلیم یکساں کیا جائے تاکہ غریب اور امیر کے درمیان تعلیم کا معیار یکساں ہو سکے۔ایک سوال کے جواب میں ماڈل و اداکارہ ماہ نورنے کہا کہ میں اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں اور ا ن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں امید ہے کہ جس طر ح اب تک مجھے عوام سے پذیرائی ملی ہے، اسی طرح ان ڈراموں میں میری اداکاری کو بھی پسند کیا جائے گا۔مانور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ میری ایک منفرد پہچان ہے جو سب سے جدا ہے ۔ میں اس پہچان کوبرقرار رکھنے کی کوشش کروں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے ڈراموں میں کاسٹ بھی کیاجاتا ہے۔
 

شیئر: