مشاعر مقدسہ میں کچرا کم کیسے ہو؟
مکہ مکرمہ ۔۔۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے حج موسم کے دوران مشاعر مقدسہ میں کچرا کم کرنے کےلئے 5حل مقرر کردیئے۔ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ تمام حجاج کو پیشگی تیار کردہ خوراک پیکٹ پیش کئے جائیں۔ ایساکرنے سے منیٰ، عرفات ، مزدلفہ میں کچرے کا حجم 50فیصد تک کم ہوجائیگا۔داخلی حجاج اور وی آئی پی حجاج کے حوالے سے بچے ہوئے کھانوں سے استفادے کیلئے ”حفظ النعمہ“ انجمن سے رابطہ رکھا جائے ۔ فلاحی انجمنوں کو موثر کیا جائے۔ پانی ، پلاسٹک کے تھیلوں میں پیش کیا جائے۔ کارٹن سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ ایسے ڈبے استعمال کئے جائیں جنہیں بند کیا جاسکتا ہو۔