Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ خان کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ؟

اسلام آباد..وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شواہد ملنے کی صورت میں علیمہ خان کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ٹیکس جمع کرانے کی صورت میں ان کی پراپرٹی قانونی نہیں ہوئی۔انہوںنے کہاکہ سیاست دانوں سمیت کئی افراد کے بیرون ممالک 40 کروڑ پونڈ کے اکاﺅنٹس منجمد کرا چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کسی عمران شفیق کو نہیں جا نتا۔جعلی اکاﺅنٹس کا ذمہ دار اسٹیٹ بنک اور اس کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ہے۔انہوںنے کہاکہ آئینی نظام کو سب سے زیادہ خطرہ کرپشن سے رہاہے۔انسداد کرپشن پی ٹی آئی کے منشور کاحصہ ہے۔نیب میں بہت زیادہ چھوٹے کیسز اینٹی کرپشن کوبھیج دیئے گئے ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ اگر کوئی تعاون کررہاہے تو اسے گرفتار نہیں کیاجاتا۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ زلفی بخاری کاکیس ابتدائی انکوائری کے مرحلے میں ہے۔ نیب کے قوانین پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے۔ نیب کاگرفتاری کا اختیارختم کیا جائے۔ملک کانظام کیا ایک خانوادے پر چلے گا؟شہزاداکبر نے کہا کہ ایف ایم یو نے دو سال بعد مشتبہ ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھیجیں۔منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان کا مانیٹرنگ یونٹ سب سے کمزور ہے۔

شیئر: