ڈاکٹروں کی غفلت سے بھوک ہڑتالی چل بسا
لکھنؤ۔۔۔ ڈاکٹر کی لاپروائی نے دیر رات ضلع اسپتال میں داخل ایک بھوک ہڑتالی کیشو ڈیہہ کی جان لے لی۔ محروم سماج کے لوگوں کے حق کی مانگ پر دھرنے پر بیٹھے کیشو کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں حالت نازک ہونے پر انہیں ڈاکٹروں نے ٹراما سینٹر ریفر کردیا ۔ 8 گھنٹے تک انہیں علاج کیلئے لے جانے کو کوئی ذرائع دستیاب نہیںہوئے۔ اس کی وجہ سے اسپتال میں ہی ان کی موت ہوگئی۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم نے اے ڈی ایم و سی ایم او کی سرپرستی میں دو الگ الگ جانچ کمیٹی بنادی ہے۔