Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا میں مزید 2افراد سوائن فلو سے ہلاک

حیدرآباد۔۔۔ اے پی میں سوائن فلو سے 2 افراد کی موت ہوگئی۔ضلع کرشنا کے چنتاکوٹہ ملو گاوں میں یہ واقعہ پیش آیا۔ان موات کے بعد دیہاتیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔امکان ہے کہ یہ فلوجنوری تک برقرار رہے گا۔اسی بنا پر مختلف خاندانوں اور انفرادی طورپر لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سوائن فلو سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ بچوں ، ضعیف افراد،حاملہ خواتین اور ہیلتھ ورکرز میں ہوتا ہے۔ عوام کو چاہئے کہ وہ بہر صورت احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ وہ شدید بخار‘ چھینک‘کھانسی اور بدن درد جیسی سوائن فلو کی علامات پر اسپتال سے رجوع ہوں۔ 

شیئر: