Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کی اسلام آباد روانگی؟

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خرابی موسم کے باعث بذریعہ ہوائی جہاز لے جانے کا فیصلہ منسوخ کرکے موٹر وے کے راستے اسلام آباد لے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی اسلام آباد کے منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔
 

شیئر: