Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2ہزار ریال فیس کے خاتمے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا؟

اسلام آباد: سعودی حکام نے بتایا ہے کہ 2ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے رجوع کرنے کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔ آئندہ برس حج بیت اللہ کے لیے پاکستانی عازمین کے کوٹے میں اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضے کی ادائیگی کےلئے حجاز مقدس جا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2019ءگزشتہ روز طے پاگیا جس کے مطابق حج کوٹے میں 5 ہز ار افراد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں دونوں ممالک کے وزراءنے معاہدے پر دستخط کئے۔ سعودی حکام کے مطابق ”روڈ ٹو مکہ“ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔ منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہی پر مکمل ہوگا جبکہ معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوران حج زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منیٰ میں ٹھہرانے کی کوشش کی جائے گی۔
 

شیئر: