بابرہ شریف 64 سال کی ہو گئیں
لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری پر 30 سال راج کرنے والی معصوم اور خوبصورت اداکارہ بابرہ شریف کی آج 64 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق 10 دسمبر 1954ء کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے اپنے فن کا آغاز 1973ء میں ڈرامہ کرن کہانی سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرتے ہوئے فلم انتظار میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس کے بعد بھول، حقیقت اور شمع نامی فلموں میں انہوں نے اداکاری کی۔
بابرہ شریف کو فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ میں شاندار اداکاری کی وجہ سے بے پناہ شہرت ملی۔ انہوں نے 30 سالہ کیریئر میں 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیاعلاوہ ازیں انہوں نے 8 مرتبہ نگا ر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔