اعتزاز احسن حکومت کی حمایت میں بول پڑے
لاہور: سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے اختلافات کے باوجود تحریک انصاف حکومت کی حمایت میں بات کردی۔ ذرائع کے مطابق پی پی رہنما کا لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا نمایندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کی سمت کا پتا چل جائے گا تاہم اس کے لیے اسے وقت دینا چاہیے۔ وزرا کے مابین اختلافات کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام میں 100 دن دیے جاتے ہیں تاہم پارلیمانی نظام میں ایسا نہیں ہوتا۔
اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی نظام میں صدر کے پاس لامحدود اختیارات ہوتے ہیں جبکہ پارلیمانی نظام میں تمام فیصلے پارلیمنٹ کرتی ہے۔سندھ آہنی دیوار کی طرح پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ، جبکہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت تھی، جس کے بعد اب پی ٹی آئی وہاں حکمرانی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں برسوں سے عوام پیپلز پارٹی کو منتخب کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ اب گھبرا رہے ہیں۔