Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر کو ایپکس کمیٹی میں بلانا ضروری نہیں‘ مشیر اطلاعات سندھ

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے ایپکس کمیٹی میں گورنر سندھ کی عدم شرکت سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران اسماعیل کو کمیٹی سے نکالنے کا تاثر غلط ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا 23 واں اجلاس سی ایم ہاﺅس میں ہوا جس میں چیف سیکرٹری، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس، صوبائی وزیر ناصر شاہ، مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب اور دیر حکام شریک ہوئے جبکہ گورنر سندھ اجلاس میں شریک نہیں تھے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ایپکس کمیٹی سے گورنر سندھ کو نکالے جانے کا تاثر غلط ہے ، گورنر سندھ ایپکس کمیٹی کے رکن نہیں ہیں۔ انہیں اعزازی طور پر اجلاس میں بلایا جاتاتھا۔ واضح رہے کہ ماضی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ مشترکہ طور پر کرتے تھے تاہم موجودہ گورنر عمران اسماعیل کو ایپکس کمیٹی سے نکالے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر رد عمل میں عمران اسماعیل نے سرکاری طور پر اس کی اطلاع دیئے جانے کی تردید کی تھی۔
 
 

شیئر: