حکومت ہمارے منصوبے چوری کررہی ہے ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹ کی عادی نااہل حکومت فیتے کاٹنے کےلئے ہمارے منصوبے بھی چوری کررہی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف اسحاق ڈار کے دستخط شدہ معاہدے وزیراعظم عمران خان نے چوری کر کے اپنے بنا لئے۔اس معاملے پر معافی نہ مانگیں مگر شرمندہ تو ہوں۔ انہوںنے کہا کہ ابھی ایم او یوز کی چوری ہوئی ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کی بھی چوری ہوگی۔ نااہل حکومت کو سیالکوٹ میں کارکردگی دکھانے کےلئے شہباز شریف کی تختی ہٹا کر عمران صاحب کی لگانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کی خدمت کرنا نصیب نصیب کی بات ہے۔نااہل اور جھوٹی حکومت، مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کے افتتاح کرے گی ۔ اس نااہل حکومت کے نصیب میں صرف جھوٹ بولنا ہے۔