Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ءکا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میلبورن میں ہو گا

  میلبورن:آئندہ سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 جنوری 2019ءسے آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبورن میں شروع ہوگا جس کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ میگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ٹائٹل کا دفاع کرینگی۔ میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے 5 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: