Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ میں جعلسازی کا انکشاف

 لکھنؤ۔۔۔رائے بریلی کے اونچاہار تحصیل میں ریلوے ریزرویشن ٹکٹوں کی بکنگ میں جعلسازی کے سلسلے میں خفیہ ایجنسی کے ایک دستے نے 3 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ بلیک میں ٹکٹوں کو فروخت کرنے کیلئے آن لائن ریلوے ٹکٹوں کی بڑے پیمانے پر بکنگ کرنے والے گروہ کی اطلاع ملنے پر لکھنؤ سے آئی خصوصی ٹیم نے سلون کوتوالی علاقے کے ایک شخص کو جبکہ اونچا ہار علاقے سے2لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسکے علاوہ مانکپور سے بھی ایک شخص کو گرفتار کیا گیاہے حالانکہ اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

شیئر: