Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد میں میلے کی سیکیورٹی تیاریاں شروع

لکھنؤ۔۔۔۔ الہ آباد  میں کمبھ میلے کے مدنظرشہر کا ٹریفک نظام چست درست کرنے کیلئے پولیس انتظامیہ نے نگر نگم کے تعاون سے تیاری شروع کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں شہر کے 2مصروف چوراہوںکو کنٹرول کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ اسکے تحت ہائی ماسک لائٹ، اسٹریٹ لائٹ، گھنٹہ گھر، ٹریفک پلان کر چوراہے تیار کئے جارہے ہیں۔ ٹرائل کیلئے جھونسی چوراہا کو چنا گیا ہے۔ نگر نگم نے نئے ڈیزائن میں ٹریفک کنڈکٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کمبھ میلے کے مدنظریریاگ راج کے ٹریفک نظام درست کرکے چوراہوں کو تیار کرنے کا پلا ن بنایا ہے۔ پولیس کپتان نے بتایا کہ آنے جانیوالوں کوجام سے نجات دلانے کیلئے ناجائز قبضہ ہٹایا جائے گا اور ٹریفک سگنل سمیت ٹریفک لائٹیں نصب ہوں گی۔ ان چوراہوں پر مزید پولیس فورس کی تعیناتی بھی کی جائے گی۔

شیئر: