Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں خود کش دھماکہ،4 اہلکار ہلاک

کابل...افغانستان میں خود کش دھماکے میں 4سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ۔ کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کابل کے شمال مغربی علاقے میں منگل کی صبح افغان انٹیلی جنس افسران کے قافلے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ذرائع کے مطابق یہ خود کش دھما کہ تھا ۔ یہ واضح نہیں کہ حملہ آور پیدل یا گاڑی میں سوار تھا ۔ہلاک ہونے والوں میں افغان انٹیلی جنس اہلکار شامل ہیں۔ نیٹو کے2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

شیئر: