بنکاک ۔۔۔طویل انتظار کے بعد تھائی لینڈ میں عام انتخابات کا انعقاد کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔منگل کوالیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ الیکشن 24فروری کو ہوں گے۔2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد فوجی اسٹیبشلمنٹ نے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ وزیر اعظم ینگ لک شناواترا کی معزولی کے بعد شروع ہونے والے عوامی مظاہرے بنے تھے۔ تاہم اب ستمبر سے سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم ہو جائے گی اور آئندہ برس الیکشن کیے جائیں گے۔