Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس یوکرائن فوجیوں کو رہا کرے، جرمن چانسلر

برلن۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ 24یوکرائن فوجیوں کو رہا کر دے۔میرکل نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ صورتحال میں بہتری کی خاطر فوری اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔ جرمن حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں آبنائے کیرچ پر توجہ مرکوز رکھی۔ گزشتہ ماہ اسی مقام سے روسی فوجیوں نے 3 یوکرائن بحری جہازوں اور اس میں سوار عملے 24افراد کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔روس کے مطابق یہ کارروائی یوکرائنی فوج کی طرف سے اشتعال انگیزی کے باعث کی گئی تھی۔

شیئر: