Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2 بمبار جہاز وینزویلا پہنچا دئیے

ماسکو۔۔۔روس نے جوہری ہتھیار پھینکنے کی صلاحیت رکھنے والے دو بمبار طیارے وینزویلا پہنچا دئیے۔یہ پیشرفت ایک ایسے وقت پر سامنے آئی جب روس اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق دو ٹی یو 160 طیارے 10 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کراکس کے قریب واقع ایک فوجی اڈے پر پہنچے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان طیاروں میں جوہری ہتھیار بھی موجود ہیں یا نہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ طیارے کب تک وینزویلا میں موجود رہیں گے۔

شیئر: