Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجاوزات آپریشن: متاثرین کے لیے متبادل دکانوں کا بندوبست

کراچی:  شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران منہدم ہونے والی دکانوں کے مالکان کو متبادل جگہ دینے کا بندوبست ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شہری حکومت نے اس حوالے سے سمری سندھ حکومت کو ارسال کردی ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ مجموعی طور پر 2105 دکانیں متاثرین کو دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے کہا کہ صدر پارکنگ پلازہ کے گراؤنڈ فلور اور میزنائن پر 240 دکانیں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پارکنگ پلازہ کے سامنے خالی پلاٹ پر 400 دکانیں اور بولٹن مارکیٹ میں ریونیو کے پلاٹ پر 1200 دکانیں تعمیر کی جاسکتی ہیں۔ کھارادر پولیس اسٹیشن کے پیچھے 265 دکانیں تعمیر کرنے کی بھی تجویز سمری میں شامل ہے۔ میئر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سمری ارسال کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پلاٹس دکانوں کی تعمیر کے لیے کے ایم سی کو منتقل کیے جائیں۔
 

شیئر: