Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف تحریک انصاف کو کیوں قبول نہیں؟

اسلام آباد..وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام چیئرمین پبلک اکا ونٹس کمیٹی کیلئے قابل قبول نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس شخص پر مقدمات ہوں ا سے چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے۔اپوزیشن میں کئی ایسے ارکان موجود ہیں جو اس عہدے کیلئے موزوں ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ چیئر مین پی اے سی کی عدم تقرری کے باعث 30 سے زائد قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہیں ہو سکی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف سے گزارش ہے کہ وہ جلد فیصلہ کریں۔ حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن چئیرمین پی اے سی کا نام جلد فائنل کرے۔

شیئر: