Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاور سیکٹر میں پاکستان کی بڑی کامیابیاں،عالمی بینک کا اعتراف

اسلام آباد ... عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان نے بجلی تک رسائی اور صلاحیت کو توسیع دینے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ پاکستان پاور سیکٹر میں خامیوں پر قابو پا کر اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کر سکتا ہے ۔ پاور سیکٹر میں خامیوں کے باعث 2015ءمیں پاکستانی ملکی معیشت کو 18 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ عالمی بینک کی نئی رپورٹ میں کہا گیا کہ1990ءسے 2010ءتک پہلی مرتبہ 91 ملین نئے لوگوںکو بجلی فراہم کی گئی تاہم اب 50 ملین لوگوں کی گرڈ بجلی تک رسائی نہیں ۔ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار، صحت اور صارفین کے معیار زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان پاور سیکٹر میں خامیوں پر قابو پا کر اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کر سکتا ہے ۔ اس مقصد کے حصول کیلئے بجلی کے ضیاع کی روک تھام، صاف توانائی کے حصول اور نجی سرمایہ کاری میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ ناقص انفراسٹرکچر، میٹر ریڈنگ اور چوری سے بجلی کی پیداوار کا تقریباً پانچواں حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔ 

شیئر: