چندرشیکھر اسمبلی مقننہ پارٹی کے لیڈر منتخب
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
حیدرآباد۔۔۔تلنگانہ کے کارگزار وزیراعلی و تلنگانہ راشٹراسمیتی کے سربراہ کے چندرشیکھرراو ،بااتفاق آراتلنگانہ راشٹراسمیتی مقننہ پارٹی کے لیڈر منتخب ہوگئے۔ان کاانتخاب پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگا نہ بھون میں ٹی آرایس مقننہ پارٹی کے اجلاس کے موقع پر دوپہر 12بجے کیا گیا۔اس اجلاس میں تلنگانہ اسمبلی کیلئے نومنتخب پارٹی کے تمام 88ارکان نے شرکت کی۔ٹی آرایس سربراہ نے منگل کی شام گورنر سے ملاقات کی تھی۔