Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور قدم آگے

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  سعودی عرب کو بین الاقوامی تیل منڈی میں توازن پیدا کرنے والی ریاست کا عالمی د رجہ حاصل ہے۔ سعودی عرب اپنی اس حیثیت کو مضبوط اور پائدار بنانے کیلئے مسلسل کچھ نہ کچھ سوچتا اور کرتا رہتا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ سلمان انرجی سٹی اسپارک کا سنگ بنیاد رکھ کر سعودی عرب کو توانائی کے عالمی مرکز بنائے رکھنے کیلئے ایک اور اضافہ کردیا ہے۔ 
یہ اسٹراٹیجک منسوبہ ہے اس کے تحت سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہونگے۔ اس سے اقتصادی ترقی اور افرادی سرمایہ کاری کے اہم مقاصد حاصل ہونگے۔ قومی آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا ہوگا۔ 350سے زیادہ نئے صنعتی اور سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی سعودائزیشن ہوگی۔ اس سے سعودی عرب کا صنعتی ڈھانچہ بھی مضبوط ہوگا۔ بین الاقوامی مسابقت اور جدت طرازی کے میدان میں بھی پیشرفت ہوگی۔ اس سے پیداوار ، پیٹرول کی صفائی ، پیٹرو کیمیکل، بجلی اور پانی سمیت مختلف اشیاءحاصل ہونگی۔ اس سے ایک لاکھ سعودی نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔ سعودی آرامکو کی استعداد بڑھے گی۔ اسٹراٹیجک تصور کے ساتھ عالمی اقتصاد میں مملکت کی حیثیت مضبوط ہوگی۔ علاوہ ازیں زیادہ طاقتور اور زیادہ مضبوط اقتصاد ی طاقت بننے کا دورانیہ کم ہوجائیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: