Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبایلی کی جانب سے گولڈ شیک ہینڈ

ریاض ۔۔۔ موبایلی نے اپنے سعودی ملازمین کو استعفیٰ دینے کی صورت میں گولڈ شیک ہینڈ کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق موبایلی کے حلقوں میں اس مسئلے کو لیکر کافی ہنگامہ برپا ہوگا۔ بہت سارے سعودی موبایلی میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں۔ موبایلی پر کلیدی عہدوں کےلئے سعودی شہریوں کی خدمات حاصل نہ کرنے کا الزام ہے اور اس حوالے سے اس پر دباﺅ پڑ رہا ہے۔ موبایلی نے اپنے چنیدہ ملازمین کو قبل از وقت ملازمت چھوڑنے کیلئے ترغیبات دینا شروع کردی ہیں۔ جو سعودی بھی استعفیٰ دیگا اُسے نہایتہ الخدمہ کے ساتھ دیگر سہولیات اور رعایتیں بھی دی جائیں گی۔ موبایلی کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش اختیاری ہے۔ قبول کرنا یا نہ کرنا ملازم کا اپنا حق ہے، اس پر کوئی دباﺅ نہیں ڈالا جائیگا۔
 

شیئر: