Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا اسپتال میں بجلی چلی گئی

ابہا ۔۔۔ عسیر ریجن میں محکمہ صحت نے اعتراف کیا ہے کہ ابہا زچہ بچہ اسپتال میں فنی خرابی کے باعث بجلی چلی گئی۔ اسپتال کو بجلی فراہم کرنے والا بنیادی نظام خراب ہوگیا تھا۔ محکمہ صحت عسیر نے جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کردی۔ محکمہ اسپتال کیلئے جنریٹرز مہیا کئے ہوئے ہیں جو خود کار سسٹم کے تحت بجلی فراہم کرتے ہیں۔
 

شیئر: