#مراد_سعید
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
سات لیگی رہنماوں کے این آر او مانگنے کے مراد سعید کے دعوے کا ٹوئٹر پر بھی چرچا رہا۔ ٹویٹر صارفین نے اس بارے میں متعدد ٹویٹس کیے۔
غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا : مراد سعید کا تہلکہ انگیز دعوی! ن لیگ کے 7 رہنماؤں نےمجھ سےاین آر او مانگا۔ایک اِسوقت بھی ایوان میں بیٹھا ہے!مرادسعید نے یہ بات پارلیمان میں کہی،اب ثبوت کیساتھ سنجیدہ تحقیقات ہونی چاہئیں کون 7 لوگ ہیں،کس غلط کاری پر این آر او چاہتے ہیں؟اگرثابت نہ ہو تو پارلیمان میں غلط بیانی کی سزا کڑی ہے۔
میاں عالمگیر شاہ نے لکھا : مراد سعید کی اتنی حیثیت نہیں کہ کوئی ان سے این آر او مانگے۔ چیف جسٹس وزرا کے بیان کا ازخود نوٹس کیوں نہیں لیتے کہ این آر او دیتا کون ھے؟
عدنان شہزاد نے مراد سعید کا بیان ٹویٹ کیا : نون لیگ کے سات رہنماؤں نے این آر او مانگا اور وہ اس وقت بھی اس اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔کہیں تو میں نام بھی بتا دیتا ہوں۔لیکن واضح کرتا ہوں کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔
ایک صارف نے لکھا : ن لیگ والے اندر کھاتے این آر او مانگتے ہیں اور باہر آ کر بھڑکیں لگاتے ہیں کہ ہم نے کب مانگا این آر او۔آج مراد سعید نے کھلم کھلا کہہ دیا کہ 7 ن لیگی این آر او مانگ رہے ہیں۔اب سب کو چپ لگ گئی ہے۔اب بھی بولو کہ ہم نہیں مانگتے این آر او۔
محفوظ الرحمن اعوان نے کہا : ن لیگ کے 7 رہنماؤں نےمجھ سےاین آر او مانگا۔آلیکشن مہم میں بھی اس شخص نے جھوٹ بولا تھا دوسوارب ڈالر کا !لیکن اب بات پارلیمان کے تقدس کی ہے اس واشل سے پوچھ جائے ثبوت نا دینے کی صورت میں اسمبلی رکنیت سے فارغ کیا جائے !