Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پازیٹیو_پاکستان

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پازیٹو پاکستان ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جس میں میڈیا کے ذریعے ملک کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے کی بات کی گئی۔
میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا : ہم ایک باہمت قوم ہیں ۔ چیلنجز کا ہم نے ہمت سے مقابلہ کیا ہے اور آگے بڑھے ہیں۔ہمہارے بہت سے مثبت پہلو ہیں جنہیں سراہا جانا چاہیے۔ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے اور مل کر ہم ضرور بام عروج حاصل کریں گے۔
آصف خان نے لکھا : ‏پاکستان ایک حسین ملک ہے اس ملک کے ہر شہری کا فرض ہے کہ ہم پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں ۔
کوسین نے لکھا : ہمارا میڈیا واقعات و معاملات کو سنسنی خیز بنا کر پیش کرتا ہے۔ بہت زیادہ اطلاعات کے نتیجے میں کنفیوژن پیدا ہوتی ہے۔ہمارا میڈیا تصدیق کیے بغیر ہر قسم کی اطلاعات کو آگے پہنچا دیتا ہے ۔
صنم بلوچ نے کہا : میڈیا کا پہلا کام ملک کی سماجی اور اخلاقی اقدار کو درست کرنا ہے۔
آمنہ فضیل نے ٹویٹ کیا : پاکستان میں ایسی بہت سی مثبت چیزیں ہیں جنہیں پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
تبریز بخاری نے دیکھا : پاکستان کا حق ہے کہ اس کا مثبت ، خوبصورت اور واضح پہلو دنیا کے لئے بنایا جائے۔
ایک اور صارف نے لکھا : پاکستانی میڈیا کو آپ سنسنی پھیلانے کی بجائے ملک کا مثبت رخ دکھانے کی ضرورت ہے ۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں