Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی بجٹ میں خسارہ تخمینے سے کم

ریاض۔۔۔ ماہرین اقتصاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2018ءکے قومی بجٹ میں خسارہ سابقہ تخمینے سے 36فیصد کم ہوگا۔2017ءکے مقابلے میں 46فیصد کم رہیگا۔ تفصیلات کے مطابق 2018ءکے دوران بجٹ خسارہ 124ارب ریال تک پہنچے گا۔ یہ متوقع خسارے سے 71ارب ریال یعنی 36فیصد کم ہے۔2018ءکے دوران مجموعی آمدنی903ارب ریال ہوگی جو تخمینے سے 120ارب ریال یعنی 15فیصد زیادہ ہوگی۔ اخراجات 1027ارب ریال متوقع ہیں۔ جو توقع سے 49یعنی 5فیصد زیادہ ہیں۔

شیئر: