Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا رابطہ

متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے/ اے ایف پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران تازہ ترین صورتحال، متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سلامتی اور استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ اطالوی وزیر اعظم نے اس سال جنوری میں سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
 اٹلی اور سعودی عرب کے درمیان 1932 سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔ اٹلی سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین ملکوں میں شامل تھا اور جدہ میں اپنا قونصلیٹ کھولا تھا۔
دونوں ملکوں کے درمیان 1933 میں تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے تھے۔ سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

 

شیئر: