Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پبلک بس نیٹ ورک کی ڈپلومیٹک کوراٹرز تک توسیع

پبلک ٹرانسپورٹ کا مکمل شیڈول درب ایپلی کیشن پر دستیاب ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں پبلک بس نیٹ ورک کو ڈپلومیٹک کورارٹرز تک توسیع دی گئی ہے جہاں بہت سے غیرملکی سفارتخانے ہیں۔
نئے بس روٹس کنگ سعود یونیورسٹی  سٹیشن سے ڈپلومیٹک کوارٹر تک روزانہ صبح ساڑھے چھ سے شروع  اور نصف شب کو اختتام پذیرہوں گے۔
عرب نیوز کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کا مکمل شیڈول درب ایپلی کیشن پر دستیاب ہے۔
رائل کمیشن فار ریاض سٹی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں توسیع کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ دسمبر 2024 میں ریاض میٹرو کا آغاز کیا گیا تھا جس کے 6 روٹس ہیں، بلیو لائن جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔ اورنج لائن 40.7 کلو میٹر طویل ہے۔
یلو لائن کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ گرین لائن کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے جبکہ پرپل لائن 29.7 کلو میٹر طویل ہے۔
رائل کمیشن بس نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے بھی کا م کررہا ہے۔
ریاض میں اب دو ہزار 850 سے زیادہ بس سٹاپ اور سٹیشن ہیں جو ایک ہزار 905 کلو میٹر فاصلے کا احاطہ کرتے ہیں اور ان کی یومیہ گنجائش پانچ لاکھ ہے۔

 

شیئر: