بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
سلہٹ: بنگلہ دیش نے 3 ون ڈے کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر1-2سے ون ڈے سیریز جیت لی۔ تیسرے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو کھلانے کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز 9 پر 198 رنز بنا سکی۔شائی ہوپ کے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا،اوپنر شائی ہوپ آخر تک کریز پر موجود رہے اور 131 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیل کلیدی کردار ادا کیا۔ شائی ہوپ مین آف دی سیریز رہے۔ ویسٹ انڈیز کے 3 دیگرکھلاڑی ڈبل فگر تک پہنچ سکے۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن 4 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ رہے جبکہ شکیب الحسن اور مشرفی مرتضیٰ نے 2، 2 جبکہ محمد سیف الدین نے ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے 199 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 39ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔تمیم اقبال اور لٹن داس نے ٹیم کو 45 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد لٹن داس 23 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔اس کے بعد تمیم اقبال کا ساتھ نبھانے سومیا سرکار کریز پر آئے اور دونوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 176 رنز تک پہنچایا۔سومیا سرکار نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جبکہ تمیم اقبال نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کے کیمو پاول نے دونوں وکٹیں حاصل کی۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کو0-2سے وائٹ واش کردیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں