Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ سیریز: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر دیا

  ڈھاکا: بنگال ٹائیگرز نے دوسرا ٹیسٹ اننگز اور 184 رنز سے جیت لیا۔ آف اسپنر مہدی حسن نے میچ میں 12 شکار کئے۔ڈھاکا ٹیسٹ  میں میزبان ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے خلاف  508 رنز کے جواب میں کیربیئن پہلی اننگز میں 111 پر ڈھیر، فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں پوری ٹیم 213 پر آوٹ ہوگئی۔ بنگال ٹائیگرز کی اننگز اور 184 رنز سے بڑی کامیابی میں آف اسپنر مہدی حسن میرزا نے  12  بلے باز ٹھکانے لگائے، یوں بنگلہ دیش نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر دیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں محمود اللہ کی سنچری 136رنز، کپتان شکیب الحسن کے 80رنز اوراوپنر شادمان اسلام کے 79رنز کی مددسے 508 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس میں اسپنر مہدی حسن میرزا نے خوبصورت بولنگ کرتے ہوئے 58رنز دے کر 7وکٹیں حاصل کیں باقی 3وکٹیں کپتان شکیب الحسن نے 27رنز کے بدلے میں حاصل کر کے مہمان ٹیم کو فالو آن ہونے پر مجبور کردیا۔ 397رنز بنا کر اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں شمرون ہتمیر بنگلہ دیشی بولروں کے خلاف مزاحمت کرتے رہے اور 93 رنزکی انفرادی اننگز کھیلی تا ہم کوئی دیگر بلے باز ان کا مکمل طور پر ساتھ نہ دے سکا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھو یٹ سمیت 5 بلے باز ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 213رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ویسٹ انڈیز ایک اننگز اور 184رنز کے واضح فرق سے شکست سے دوچار ہوئی۔ دوسری اننگز میں بھی حسن میرزا نے 5 وکٹیں حاصل کر کے ایک ٹیسٹ میں 12وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تیج الاسلام نے 3، شکیب الحسن اور نعیم حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کو سیریز میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کے باعث مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا۔2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بنگلہ دیش نے 64رنز سے جیت لیا تھا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں
 
 

شیئر: