Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ،افغانستان اور چین کے سہ فریقی مذاکرات

کابل...پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام پر تینوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ہے۔بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا۔ہمیں تعاون کو بڑھانے اور انٹیلی جنس روابط میں بڑھانے کی ضرورت ہے۔سہ فریقی فورم ورک فورس کی صلاحیت بڑھانے اور تکنیکی معاونت کیلئے استعمال کیاجاسکتاہے۔فورم کے ذریعے معلومات کا تبادلہ انتہائی اہم ہوگا۔ ہفتہ کو کابل میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل، علاقائی سلامتی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے اپنے وفود کی قیادت کررہے تھے۔سہ فریقی مذاکرات کے پہلے دورے کے اختتام پر تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: