Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینٹرل جیل میں رینجرز کا سرچ آپریشن

کراچی:  سینٹرل جیل کراچی میں سندھ رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد سینٹرل جیل کراچی میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے بیرکس کی خاص طور پر تلاشی لی۔ بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران قیدیوں سے ممنوع اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز نے  کراچی سینٹرل جیل اور اس سے متصل جووینائل جیل میں سرچ آپریشن کیا جبکہ جیل سے متصل غوثیہ کالونی میں واقع گھروں کی بھی تلاشی لی گئی اور اس دوران مکینوں کے کوائف جمع کیے۔ قبل ازیں جیل میں کارروائی کے دوران قیدیوں سے مختلف قسم کی معلومات بھی حاصل گئیں۔ 

شیئر: