Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیاگیا،شیخ رشید

لاہور... وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیاگیا۔ اگر شہباز شریف دیانتدار ہے تو پھر مسلم لیگ(ن) میں کوئی بد دیانت نہیں۔بیان دے چکا ہوں کہ مارچ کے آخر تک جھاڑوپھر جائے گی ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ بد دیانت لوگوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ ہمارے تو کبھی پروڈکشن آڈر نہیںہوئے ۔میری ماں کی لاش گھر میں پڑی تھی اورمیں اڈیالہ جیل میں تھا۔ ماں کے جنازے کا سلام پھیرا تو دوبار پکڑ لیا گیا ۔ کسی کرپشن کیس میںنہیں بلکہ کلاشنکوف کیس میں پکڑا گیا اور 7 سال قید ہو گئی ۔ آج بات کی جارہی ہے کہ غسل خانے میں چٹخنی نہیں یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ۔انہوںنے کہا کہ حکومت چلے گی ۔ سعد رفیق بڑے باپ کا چھوٹا بیٹا ہے۔ آج نیب کے ہاتھوں گرفتار جہازوں میںجاتے ہیں ۔ منسٹرز انکلوژرمیں ٹھہرتے ہیں۔فیملی کے ساتھ رہتے ہیں ۔یہ فیملی مذاکرات کرتی ہے اور معاملات طے کرانے کی کوشش کرتی ہے ۔ وزارت اطلاعات کی خواہش کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ وزارت اب بھی جس کے پاس ہے وہ سمجھیں میرے ہی پاس ہے ۔ دنیامیں وزارت اطلاعات کوچلانا بہت مشکل کام ہے ۔ 

شیئر: