پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری
راولپنڈی... ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔ دسمبر 2019 ءتک باڑ لگانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پرقلعوں اور آہنی باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔ سرحد پر 843 قلعوں میں سے 233 پر کام مکمل ہوچکا۔ پاک، افغان سرحد کی کل لمبائی 2611 کلومیٹر ہے ۔پہلے مرحلے کے 1200 کلومیٹر میں سے 802 کلومیٹر سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام مکمل ہوچکا ۔ باڑ لگانے کے اس عمل سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکے گی۔