Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل راحیل کا این او سی غیر قانونی قرار

لاہور...سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی دہری شہریت کے بارے میں تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔جنرل راحیل شریف کا بیرون ملک ملازمت کا این او سی غیر قانونی قراردے دیا۔سپریم کورٹ نے راحیل شریف کے این او سی کی درستگی کے لئے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دے دی ۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ مقررہ مدت کے اندر قانون کے مطابق این او سی جاری نہ ہونے کی صورت میں جنرل راحیل شریف اپنی موجود ہ غیر ملکی ملازمت سے فوری طور پر سبکدوش تصور کئے جائیں گے ۔ راحیل شریف کا این او سی قانون کے مطابق نہیں ۔سابق آرمی چیف کو بیرون ملک ملازمت کے لئے جی ایچ کیو اور وزرات دفاع نے این او سی جاری کیا۔ قانون کے تحت سابق سرکاری ملازم کو صرف وفاقی حکومت این او سی جاری کرسکتی ہے۔ این او سی کے بغیر کوئی سابق سرکاری ملازم کسی غیر ملکی حکومت یا ایجنسی کی ملازمت نہیں کرسکتا۔فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے۔اٹارنی جنرل نے اس معاملے کا جائزہ لینے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی تھی۔

شیئر: