ریاض۔۔۔ یہاں پولیس نے ریاض ، الخرج اور الدلم میں مختلف مقامات پر دکانوں ، کمپنیوں اور ادارو ںمیں چوری کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔واردات کرنے والے زبردستی دکانوں ، اداروں اور کمپنیوں میں گھس جاتے ۔ تالے توڑ دیتے ،نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گروہ 3 ملزمان پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ایک سعودی، ایک یمنی اور ایک درانداز ہے۔ گرفتار شدگان نے 13لاکھ ریال مالیت کا سامان چوری کرنے اور 97وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔