ریاض ۔۔۔ وزارت انصاف نے اطلاع دی ہے کہ وہ بحکم عدالت خدمات کی معطلی کے نظام میں موجود خامیاں دور کریگی۔ اس حوالے سے خصوصی جائزہ تیار کیا جارہا ہے۔ وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے بتایا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کرکے خدمات کی معطلی کے نظام پر نظرثانی کی جارہی ہے۔اس کا مقصد معطلی کے نظام کو موثر بنانا اور اسکے منفی اثرات سے لوگوں کو بچانا ہے۔