Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض عرب میڈیا کادارالحکومت

پیر 17دسمبر 2018 کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد “ کا اداریہ نذر قارئین ہے
آج عرب وزرائے اطلاعات و نشریات اور ممتاز صحافی سعودی دارالحکومت ریاض میں جمع ہونگے۔ ریاض کو عرب میڈیا کادارالحکومت تسلیم کرنے کا جشن منایا جائیگا۔ یہ پروگرام اپنے اندر بڑاپیغام رکھتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی میڈیا موثر کردارادا کررہا ہے اور عربوں کے تئیں قائدانہ کردار میں پیش پیش ہے۔عربوں کی سلامتی اور استحکام مخالف طاقتوں کے توسیع پسندانہ عزائم کو طشت از بام کررہا ہے۔ سعودی میڈیا عربوں کا ضمیر بنا ہوا ہے۔
ریاض میں مختلف پروگرام ہورہے ہیں۔ کانفرنسیں ، سیمینار اور مختلف شعبوں کے نمائندہ اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔آج عرب وزرائے اطلاعات و نشریات کی ریاض آمد مملکت کے عظیم اسٹراٹیجک رتبے کی آئینہ دار ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب سیاسی و اقتصادی اعتبار سے موثر طاقت ہے۔ وہ عرب رائے عامہ تک چشم کشا حقائق پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ آج کا ابلاغی اجلاس ایک طرح سے سعودی عرب کے حقیقی رتبے کے تئیں قدرو منزلت کا اظہار اور اس شعبے میں سعودی عرب کی خدمات کی تاجپوشی کے مترادف ہے۔
********
 

شیئر: