ایشین رسہ کشی چیمپئن شپ: پاکستان نے ہند کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا
کولمبو: ایشین چیمپیئن شپ کے رسہ کشی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا، 2 گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیت کر کولمبو میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ اس انٹرنیشنل ایونٹ میں سری لنکا نے دوسری جبکہ ہند نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والی ایشین چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت مجموعی طور پر 6 ملکوں کی ٹیموں نے مختلف وزن اور کیٹگریز میں شرکت کی۔انٹرنیشنل ایونٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور انہوں نے 2 گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈلز حاصل کرکے مجموعی طور پر ایشیائی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم 17 دسمبر کو 11 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے گی جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں