Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان کے ریستوران میں دھماکہ،عمارت زمین بوس

ٹوکیو... جاپان کے شہر ساپورو کے ریستوران میں دھماکے میں 41 افراد زخمی ہوگئے۔ ریستوران میں آگ بھڑک اٹھی۔دھماکے کے بعد ریستوران کی 2 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔حکام کے مطابق لوگوں کو متاثرہ جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجہ سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں گیس کی بو محسوس کی گئی۔

شیئر: