فلاحی کاموں اور کرکٹ کو پروان چڑھانے پر احباب کا خراج تحسین
جازان(جی ایس ایوب) جازان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت زاہد محمود مہر نے محمد ریاض کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ زاہد محمود مہر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد ریاض جازان کی ہردلعزیز شخصیت ہیں۔ ویلفیئر کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کی وجہ سے کمیونٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ یہ وطن واپس جارہے ہیں۔ ان کی یادیں ہمارے ساتھ ہیں۔ میاں سیف اللہ زیدی نے کہا کہ کرکٹ کو پروان چڑھانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ محمد ریاض نے کہا کہ میں نے کمیونٹی کو ایک فیملی کی طرح دیکھا ہے جو کچھ کر سکتا تھا کیا۔ میرا فرض تھا کہ آپ لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے۔ اگر کسی کی کبھی کوئی دل آزاری ہوئی ہو تو مجھے معاف کیا جائے ۔ مل جل کر رہیں۔ تقریب میں ندیم سکندر، خاور عباسی، آصف منظور، آصف کمبوہ، عمران قیصر ، مجاہد منیر، ظفر اقبال، باسط غوری ، میاں سیف اللہ زیدی نے شرکت کی ۔ زاہد مہر نے جازان کمیونٹی کی جانب سے یادگارشیلڈ دی۔