Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم سے سائرہ بانو کی درخواست

بالی وڈ  لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ہندوستانی وزیراعظم سے مدد کی درخواست کی ہے۔ ہندوستانی  میڈیا کے مطابق سائرہ بانو نےٹویٹر کے ذریعے مودی کو پیغام بھجوایاہے کہ قبضہ مافیا کا سرغنہ سمیرجیل سے باہر آگیاہے اور ان کے گھر پر قبضےکیلئے دوبارہ دھمکیاں دےرہاہے۔سائرہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیِ کی جانب سےکوئی ایکشن نہیں لیاگیاہے۔رواں سال سائرہ بانو نے مقدمہ درج کروایاتھا  جسکےبعد ملزم کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔
 

شیئر: