Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی پشت پر 30ملین ہموطن

ریاض۔۔۔ سعودی عرب سے متعلق امریکی سینیٹ کے موقف پر سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے مذمت کا بیان جاری کئے جانے پر مملکت کے طول و عرض میں امریکی سینیٹ کے خلاف غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر دن بھر ردعمل کے اظہار کا سلسلہ چلتا رہا۔ سعودیوں نے امریکی سینیٹ کے موقف کو اپنے داخلی امور میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی سینیٹ نے ایسا کرکے سعودی عرب اور امریکہ کے مضبوط تاریخی تعلقات کی توہین کی ہے۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے کردار کو داغدار کرنے کی جسارت کی ہے۔ بیشتر سعودیوں نے اپنے ٹویٹ میں ”امریکی سینیٹ کا پیغام غلط پتے پر“ تحریر کیا۔ سعودیوں نے توجہ دلائی کہ 30ملین سعودی اپنی قیادت کی تائید و حمایت میں سربکف ہیں۔سعودی صحافی سالم آل سحمان نے ٹویٹر پر شدید لب ولہجے میں پیغام تحریر کیا ”سلاطین کی مجلس سے امریکی سینیٹرز کی مجلس کے نام پیغام“، سحمان نے اس عنوان کے بعد تحریر کیا کہ“ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم فرزندان مملکت ہیں، کسی کے آگے جھکنے والے نہیں۔

                                

شیئر: