جدہ ۔۔۔ یہاں البلد پولیس 2انڈونیشی خواتین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ دونوں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کی گئیں۔ دونوں کے پرس سے جادو ٹونے کی اشیاءبرآمد ہوئیں۔ جدہ گشتی سیکیورٹی فورس نے انہیں البلد محلے میں مشکوک حالت میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں کے پاس اقامہ بھی نہیں تھا۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ دونوں کا تعلق انڈونیشیاسے ہے ان میں ایک کی عمر 50اور دوسری کی 25سال ہے۔