Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس،جدید یورپ کا مرد بیمار

وارسا... یورپی ممالک نے فرانس میں حکومت کے خلاف جاری پیلی جیکٹ تحریک اور ملک میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پولینڈ نے فرانس کو جدید یورپ کا مرد بیمارقرار دیا ہے۔پولینڈ کے و زیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فرانس جدید یورپ کا مرد بیمار ہے۔ فرانس یورپ کو نیچے کی طرف لے جا رہا ہے اور اس کا نقصان پولینڈ کو بھی ہو رہا ہے۔پولش وزیر خارجہ نے اسٹرس برگ شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرانس میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو رہا ۔حالیہ ہفتوں کے دوران فرانس میں ہونےوالا پرتشدد احتجاج اور صدرمیکروں کا ریاستی اصلاح سے گریز باعث تشویش ہے۔خیال رہے کہ اسٹراس برگ کے کرسمس بازار میں ہونےوالے حملے میں پولش باشندے سمیت5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شیئر: